+447504950603 info@shahinshah.com Cradley Heath West Midlands Birmingham UK

سمندری جانوروں کا سرکس

ایک سرکس ایسا تھا جو ملک ملک گھومتا اور لوگوں کو سمندری جانوروں کے کرتب دکھاتا۔ خدا نے جیسے زمین پر اتنے خوبصورت اور طرح طرح کے جانور پیدا کیے ہیں، اسی طرح سمندر کے اندر بھی ایسی ایسی انوکھی اور نرالی چیزیں پیدا کی ہیں کہ دیکھو تو خدا کی قدرت پر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ یہ سرکس سمندری جانوروں سے بھرا ہوا تھا اور ان جانوروں کو سمندر سے جدا ہوئے کافی عرصہ گزر چکا تھا۔ ایک مرتبہ سرکس والے سمندر کے راستے واپس جا رہے تھے کہ سمندر میں طوفان آگیا جو اتنا زبردست تھاکہ جہاز ڈوب گیا۔ سفر ابھی شروع ہی ہوا تھا اس لیئے لوگوں نے تو اپنی اپنی جان سمندر کا کنارا نزدیک ہونے کیوجہ سے بچا لی مگر وہ اپنے سرکس کے جانوروں کو بچا نہ سکے۔
جانوروں کو آزادی مل گئی اور ساتھ میں انہیں ہر قسم کا سامان بھی مل گیا جو جہاز میں ان کے ساتھ تھا۔ سمندر کے اندر بھی ایک دنیا آباد ہے ۔گھوڑا فیش (Sea Horse) جو کہ بالکل گھوڑے کی طرح لگتی ہے۔ کیٹ فیش (Cat Fish) بلی سے ملتی جلتی ہے ۔ڈوگ فیش (Dog Fish) کتے سے ملتی جلتی ہے۔ سانپ کی طرح کی بھی فیش ہوتی ہے۔ جل پری جس کا دھڑ کاحصہ عورت کی طرح اوردم مچھلی جیسی ہوتی ہے۔ ڈولفن مچھلی (Dolphin) بڑی پیاری اور سمجھدار ہوتی ہے۔ سٹا ر مچھلی (Star Fish) بالکل ستارے کی طرح ہوتی ہے۔ سمندر کی تہہ میں بھی بے شمارا قسام کی مچھلیاں اور حسن چھپا ہوا ہے۔
جب سرکس والوں کا جہاز پانی میں غرق ہوا تو تمام سامان ادھر ادھر بکھر گیا۔ جو پہلے ہی سمندر میں مخلوق آباد تھی انہوں نے پرواہ نہ کی۔ مگر جو سمندری سر کس کے جانور تھے انہیں تو ہر چیز کا علم تھا جو انہوں نے سرکس میں سیکھا تھا۔ طوفان ختم ہو اتو وہ سامان اٹھا اٹھا کر اپنا اپنا گھر بنانے سجانے لگے ۔جو گھر بنانے کے شوقین تھے وہ میز کرسیاں سجا رہے تھے۔ کوئی صوفے سمبھال کر رکھ رہا تھا۔ کوئی پردے ٹھیک کرنے لگ گیا ۔جو مچھلیاں فیشن کی شوقین تھیں، انہوں نے سرخی پاؤڈر پر توجہ دی اور ہار کانٹے بھی ڈالنے لگیں ۔جو گھر اورکچن کی شوقین تھیں وہ کچن ٹھیک کرنے لگ گئیں۔ غرض یہ کہ انہوں نے گھر سجا ڈالے۔ جو مخلوق پہلے سے سمندر میں رہتی تھی یہ سب دیکھ کر پہلے بہت حیران ہوئی مگر سرکس کی سمندری مچھلیوں کو دیکھ کر وہ بھی ان چیزوں کی طرف مائل ہونے لگیں۔

1 2

Leave a Comment

*