+447504950603 info@shahinshah.com Cradley Heath West Midlands Birmingham UK

صفائی میں خدائی

اس نے ہمت نہ ہاری اور صبح سے شام تک موٹی موٹی صفائی کی۔ تمام گندے سامان کو صحن میں آگ لگا دی۔ سارے گھر کی مکمل صفائی کرتے کرتے ہفتہ گزر گیا۔ گھر کی کافی اچھی شکل نظر آنے لگی تھی، مگر چوہے کم نہیں ہو رہے تھے۔اس نے جگہ جگہ چوہے مار دوائی چھڑک رکھی تھی۔ آخر کارچوہے ایک ایک کر کے مرنے لگے کیونکہ نہ تو انہیں کھانے کو پہلے جیسا مل رہا تھا اور نہ ہی گندگی تھی ۔چوہوں کے ہوش گم ہونے لگے ۔
جب میاں نے پیسے بھیجے توگھر مرمت کرنے اور رنگ روغن کرنے والوں کو بلوایاگیا۔ وہ آئے اورانہوں نے تمام فرنیچر دھوپ میں ڈالا، چوہوں کے بنائے ہوئے تمام سوراخ بند کیے اور سارے گھر کی مرمت کی۔ گھر نئے سرے سے سج گیا۔ ہر روز کام کرنے اورہسپتال جا کر بچوں کو دیکھنے سے اس عورت میں بھی چستی آگئی تھی ۔چند ہفتوں بعد ہسپتال سے بچے گھر واپس آئے تو اپنے گھر کو صاف ستھرا اور چوہوں سے پاک دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔
اب ماں بچوں کو خود کھانا پکا کر دیتی تھی، بچے بھی باقاعدگی سے صاف ستھرے ہو کرسکول جانے لگے تھے ۔ماں صبح صبح اٹھتی،بچوں کو بھی اٹھا دیتی، بچے نماز اورقرآن پاک پڑھتے، ماں ناشتہ تیار کر دیتی اور یوں وہ بچوں کے سکول جانے کے بعد بھی گھر کے کام کاج اور کھانا پکانے میں لگی رہتی ۔ہر چیز کو محفوظ اور ڈھانپ کر رکھتی۔ اس تبدیلی کو دیکھ کر محلے والے بھی اب ا سکی عزت کرنے لگے تھے اور گھر آنے جانے لگے تھے۔ اب وہ عورت سوچتی تھی کہ واقعی محض کھانا پینا اور سست پڑے رہنا تو زندگی نہ تھا۔ خدا نے میری توبہ قبول کرکے میرے بچوں کو نئی زندگی دی ہے۔ وہ ہر پل خدا کا شکر ادا کرتی اور باقاعدگی سے نماز قرآن کی بھی پابند ی کرتی تھی کہ خدا نے میری مدد کی ہے تو میں بھی اپنے وعدے پر قائم ر ہوں۔
محلے والے بھی اس کی اور بچوں کی تعریف کرتے تو وہ بہت خوش ہوتی۔ پیارے بچو! آپ بھی جہاں تک ممکن ہو کوشش کیا کریں کہ گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے کام خود کریں، اپنا روم خود صاف کیا کریں۔ جب صبح اٹھیں تو فورا ہی اپنے بیڈ بستر کو ٹھیک کیاکریں تا کہ رات کو دن بھر کے کام اور بھاگ دوڑ کی وجہ سے تھکاوٹ اتارنے کے لیئے بیڈ صاف ستھرا ملے ۔اپنی کتابیں ہمیشہ اونچی جگہ پر ترتیب وار رکھیں تا کہ ان کی بے ا دبی نہ ہو کیونکہ کتابوں، رسالوں میں اللہ اور اسکے رسول کا نام درج ہوتا ہے۔ آپکا گھر جتنا صاف ہوگا ،آپ جتنے سلیقہ مند اور صاف ستھرے ہونگے ،جو بھی اپنا پرایا آپ کے گھر آئے گا ،ہمیشہ آپ کی اتنی ہی تعریف کرے گا اور سکول کالج میں بھی آپ کے استاد اور دوست آپ کی عزت کریں گے ۔یاد رکھیں، بچپن کی پڑی ہوئی عادت تمام عمر ساتھ رہتی ہے ۔ آپ بھی صبح صبح اٹھیں، بیڈ ٹھیک کرنے کے بعد نہا کر نماز قرآن پاک پڑھیں تاکہ اللہ تعالی آپ کے دن کا آغاز اچھے طریقے سے کرے اور آپ جو مانگیں وہ خواہش پوری کرے۔

1 2

Leave a Comment

*