+447504950603 info@shahinshah.com Cradley Heath West Midlands Birmingham UK

سبزیوں کی لڑائی

ہری مرچ بھی مسکرا دی اور ٹماٹر سے بولی۔ اب اپنے بارے میں بھی کچھ بیان کردو ٹماٹر بھائی۔ ٹماٹربولا۔ اب میں اپنے منہ اپنی کیا تعریف بیان کروں؟ بس مجھ میں بھی کئی قسم کی حیاتین اور معدنی نمکیات شامل ہوتے ہیں۔ میں لوگوں کے دانتوں کی حفاظت کرتا ہوں۔ مجھے بھی لوگ مولی، گاجر کی طرح کھا سکتے ہیں۔ سلاد اور سالن میں بھی کام آتا ہوں۔
سب نے خوب جوش میں آکر ٹماٹر کو سراہا۔ ٹماٹر پہلے ہی گول مٹول اور سرخ تھا، سب کی جوش بھری تالیوں اور تعریفی لفظوں سے اور سرخ ہو گیا۔ اپنا تاج سر پر رکھے ہوئے بولا۔ میری بچوں اور بڑوں سے یہی گذارش ہے کہ پھل ہو یا سبزی، تازہ لائیں، خوب دھوکر استعمال کریں ۔آپ اگر ہمارا استعمال ٹھیک وقت پر کریں گے تو ہم کبھی بھی آپکو بیمار نہ ہونے دیں گے ۔نہ کسی بچے کو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا نہ ٹیکہ لگوانا پڑے گا اور نہ ہی کبھی دوا کھانی پڑے گی ۔
اس کہانی کا یہ سبق بھی ہے کہ کوئی بیکار نہیں۔

1 2 3

Leave a Comment

*