+447504950603 info@shahinshah.com Cradley Heath West Midlands Birmingham UK

ننھی ہما کے بہادر ساتھی

ہما کے ابو نے کہا یہ مٹھو اور مینا ہمارے گھر کے پالتو پرندے ہیں اور یہ جھوٹ نہیں بولتے، آپ ساتھ چلیں۔ وہ تیار ہو کر ہما کے ابوکی کار کے پیچھے چل پڑے۔جب بنگلے میں داخل ہوئے تو دیکھ کر واقعی حیران رہ گئے کہ جام، موتی ،لالی ،بادل،مرغا اور مرغی سب نے چوروں کو گھیرے میں لے رکھا تھا جو کہ اشتہاری مجرم تھے اور ان پر حکومت نے انعام رکھا ہوا تھا ۔ چاروں بے ہوش پڑے تھے۔ پولیس والوں نے انہیں حراست میں لے لیا مگر انہیں یقین نہ آرہا تھا کہ ان سب کو ان پیارے پیارے جانوروں اور پرندوں نے قابو کیاہے ۔
جام نے جھاڑیوں سے پستول نکال کر پولیس والوں کو دیئے تو پولیس والے دوبارہ ہنس پڑے۔ ہما بھی اٹھ گئی ، بھاگتی ہوئی باہر آئی اور اپنے ساتھیوں کے کارنامے پر فخر سے پھولی نہ سمائی۔ ہما کی امی حیران بھی تھیں اور خوش بھی کہ انہیں خدا نے کتنے پیار کرنے والے بہادر جانور، پرندے دیئے ہیں۔ پھر یہ بات گاؤں میں مشہور ہو گئی اور دوسرے دن کے اخباروں میں بھی سب کی تصویریں چھپیں ۔ سب لوگ حیران تھے کہ یہ سب کیسے ہو سکتا ہے ؟
کیوں نہیں ہو سکتا؟ جو انسان جانوروں سے پیا ر کرے گا اورانکا خیال رکھے گا تو یہ بھی اپنا فرض نبھاتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں پالتو جانور ہیں تو آپ بھی انکا خیال رکھیں ۔

1 2 3 4

Leave a Comment

*