+447504950603 info@shahinshah.com Cradley Heath West Midlands Birmingham UK

میں کون،میرا نام کیا؟

چوزے میاں واپس مڑے ہی تھے کہ انہیں سفید رنگ کی چھوٹے چھوٹے سینگوں والی بکری کا بچہ نظر آیا تو فورا بھاگے ۔معلوم کرنے پر اسنے بتایا۔ میں بے بی گوٹ ہوں اور میرے بڑے فائدے ہیں۔ گوشت کھانے کے کام آتا ہے،کھال سے چیزیں بنتی ہیں اور دودھ کے بھی بڑے فائدے ہیں ۔جن لوگوں کے پیٹ میں پتھری ہو تو ہمارا دودھ پینے سے ختم ہو جاتی ہے۔ چوزے میاں بولے۔ تمہارے سر کے اوپر یہ چھوٹے چھوٹے کیا ہیں ؟ بکری کا بچہ بولا۔ اس کو سینگ کہتے ہیں ،جو دشمن کو مارنے کے کام آتے ہیں ۔
بے بی گوٹ کے پاس ہی ایک بہت پیارا بھولا بھالا خرگوش بیٹھا دونوں کی باتیں سن رہا تھا۔ چوزے میاں بولے !آپ کون ہیں اور آپ کا نام کیا ہے؟ خرگوش بولا۔ میں خرگوش ہوں ۔ چوزہ بولا۔ تم کتنے خوبصورت ہو ،میں تمہیں چھو کر دیکھ سکتا ہوں؟ خرگوش بولا۔ کیوں نہیں کیوں نہیں! دیکھ لو۔ چوزے میاں نے اسے چھو کر دیکھا۔
پاس کے درخت سے گلہری کا بچہ نیچے اتر رہا تھا۔ چوزے میاں حیران تھے کہ یہ درخت سے کیسے نیچے اتر رہا ہے جو گر بھی نہیں رہا۔ اس سے ہیلو ہیلو کرنے کے بعد گھر واپس روانہ ہوئے یعنی اپنی امی کے پاس۔ واپسی پر انہیں بلی کا بچہ ملا اور چوزے میاں بے دھڑک اس کے پاس جا پہنچے اور پوچھا۔ ہیلو آپ کون ہیں اور آپ کا نام کا ہے؟ بلی کا بچہ بہت شریر تھا ،وہ بولا۔ میرا نام تو میاؤں میاؤں ہے مگر تمہار اکیا نام ہے ؟ اب تو چوزے میاں گھبرا گئے ،کیونکہ گھر سے نکلتے ہوئے انہوں نے اپنی امی سے معلوم بھی نہ کیا تھا کہ وہ کون ہیں؟ پھر اتنے ساتھیوں سے ملے، کسی نے بھی ان کا نام نہ معلوم کیا تھا۔اورنا ہی کسی نے چوزے میاں کو گُھو ر کر دیکھا تھاجس طرح میاؤں میاؤں دیکھ رہا تھا۔ چوزے میاں جلدی سے بولے ۔ میاؤں میاؤں۔۔۔! تم ادھر ٹھہرو ،میں ابھی اپنی امی سے معلوم کرکے آتا ہوں کہ میں کون ہوں اور میرا نام کیا ہے ؟ یہ کہہ کر چوزے میاں بھاگے اپنے گھر کی طرف کہ اپنے بارے میں بھی کچھ معلوم ہو جائے۔

1 2 3

Leave a Comment

*