تتلی

تتلی دیکھی پیاری دیکھی ہر رنگ میں نرالی دیکھی
باغوں میں اسکی شان دیکھی پھولوں میں اسکی آن دیکھی
قدرت نے بھی کیا شاہکار بنایا ہے
اپنی قدرت کا جلوہ ہم کو دکھایا ہے
ہر رنگ اس کا لبھائے مجھکو
قدرت کی شان دکھائے مجھکو
کلیوں سے کھیلے آنکھ مچولی
پھولوں میں یہ چھپ جائے
نگر نگر گھومے پھول پھول پہ جائے
کاش شہنشاہ کے گھر گلدستے پر بھی آئے
تتلی دیکھی پیاری دیکھی ہر رنگ میں نرالی دیکھی
باغوں میں اسکی شان دیکھی پھولوں میں اسکی آن دیکھی


(published 55 Posts on Shahinshah)

I am Shahinshah from United Kingdom. I have a variety of interests including poetry, stories writing, designing, art, design and craft, fashion wear designing and I have studied in City College, Sandwell College and Dudley College, UK.

Leave a Comment

*